نئی دہلی ، 28/ستمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے منی پور کو لے کر ایک بار پھر پی ایم مودی اور بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت ریاست منی پور بی جے پی کی وجہ سے میدان جنگ بن گئی ہے۔
کھرگے نے لکھاکہ منی پور کے لوگ 147 دنوں سے تکلیف میں ہیں لیکن پی ایم مودی کے پاس ریاست کا دورہ کرنے کا وقت نہیں ہے۔اس تشدد میں طالب علموں کو نشانہ بنائے جانے والی خوفناک تصویروں نے ایک بار پھر پورے ملک کو چونکا دیا ہے۔ اب یہ واضح ہے کہ اس تنازعہ میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کو ہتھیار بنایا گیا تھا۔ خوبصورت ریاست منی پور بی جے پی کی وجہ سے میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی ہے۔اب وقت آ گیا ہے، پی ایم مودی کو چاہیے کہ وہ منی پور کے نااہل وزیر اعلیٰ کو بی جے پی کے عہدے سے برطرف کر دیں۔ کسی بھی مزید ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کیلئے یہ ان کا پہلا قدم ہوگا۔اس سے پہلے ملکارجن کھرگے نے منی پور کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے پی ایم مودی پر اس حقیقت پر تنقید کی تھی کہ وہ غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں لیکن منی پور نہیں جا رہے ہیں۔